Monday, January 31, 2011

مندی کی چوری ہے ری سیل بھی کوئی نہیں کیا مارکٹ پراس لگانی جی جو چاہو خوشی سے دے دینا ..نہ بھی دو تو ہم نے کون سا شکایات کرنا ہے کلین تن  چاچی سے ...


Monday, January 10, 2011

منٹر کے ہاتھ میں ہنٹر


ریاست ہائی متحدہ امریکا کے اسلام آباد میں متعین سفیر عزت ماب جناب کیمروں منٹر صاب نے دو ٹوک اور واضے الفاظ میں ریاست ہائی متحدہ امریکا کی حکومت کے نقادوں کا جواب دیا ہے...جو پاکستان کے داخلی اور سماجی معملات میں امرکی بڑتی   ہوئی مداخلت پر کافی عرصے سے اپنی تشویش کا اظہار کر رہے تھے .   

Thursday, January 6, 2011

سلمان تاثیر کی فاتحہ اور دعا


یا الہ العالمین عزتماب شہید گورنر پنجاب جناب سلمان تاثیر جو کافی ساروں کے دل کا سرور تھے کی مغفرت فرما ...ان کو کروٹ کروٹ وہی عطا فرما جو ان کے نصیب میں لکھا ہے....

Monday, January 3, 2011

نہیں ہیں سرد ابھی حوصلے اُڑانوں کے وہ میری ذات سے بھی ماورا نہیں، نہ سہی

خُدا نہیں، نہ سہی، ناخدا نہیں، نہ سہی
تیرے بغیر کوئی آسرا نہیں، نہ سہی

تیری طلب کا تقاضا ہے زندگی میری
تیرے مقام کا کوئی پتا نہیں، نہ سہی

تجھے سُنائی تو دی، یہ غرور کیا کم ہے
اگر قبول میری التجا نہیں، نہ سہی

تیری نگاہ میں ہوُں، تیری بارگاہ میں ہوُں
اگر مجھے کوئی پہچانتا نہیں، نہ سہی

شبِ سیاہ کی تاریکیوں کا ساتھ تو ہے
کوئی ستارہ میرا رہنما نہیں، نہ سہی


نہیں ہیں سرد ابھی حوصلے اُڑانوں کے
وہ میری ذات سے بھی ماورا نہیں، نہ سہی

وہی ندیم، وہی حُسن کا قصیدہ نگار
تیرے حضور اگر لب کُشا نہیں، نہ سہی